• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، پرائیوٹ لیبارٹریز میں پیسوں سے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور کی بعض پرائیوٹ لیبارٹریز نے 7 ہزار 900 روپے کے عوض ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں صرف مشتبہ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ پرائیوٹ لیبارٹریز میں 7 ہزار 900 روپے کے عوض کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنا دیئے گئے ہیں جہاں صرف مشتبہ کیسز کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں.

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال آنے والے مریضوں میں کورونا ٹیسٹ کی علامات ظاہر ہونے پر چیک اپ کیا جاتا ہے، ڈی جی آفس سے مقرر کردہ ڈاکٹر خود اسپتال جا کر مشتبہ مریض کے خون کے نمونے لیتا ہے جو اسلام آباد کی این آئی ایچ لیب میں بھیج دیئے جاتے ہیں۔

ایم ایس میو اسپتال لاہور ڈاکٹر طاہر خلیل کے مطابق لاہور میں بعض پرائیوٹ لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 7 ہزار 900 روپے چارجز لیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین