• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 186 رنز بنائے۔


ملتان سلطانز کے اوپنرز معین علی اور زیشان اشرف نے کھیل کا آغاز کیا جبکہ معین علی شروع کی 5 بالوں پر صرف 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، اُن کے بعد ٹیم کے کپتان شان مسعود آئے۔

معین علی کے جانے کے بعد اوپنر زیشان اشرف بھی پِچ پر  نہ ٹک سکے اور 3 بالوں پر صرف 2 رنز بنا کر محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں بلے باز روی بوپارہ کے ساتھ مل کر شان مسعود نے کھیل کو آگے بڑ ھایا مگر یہ دونوں کھلاڑی بھی مل کر 50 رنز بنانے میں نا کام رہے اور پویلین لوٹ گئے، روی بوپارہ 33 رنز جبکہ شان مسعود 42 رنز بنا کر ڈیوڈ وائز کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

اسد شفیق بھی ایک بال پر ایک رن بنا پائے جبکہ ملتان سلطانز کی چھٹی وکٹ  شاہین آفریدی نے لے کر روحیل نزیر کو پویلین لوٹایا، اس طرح  20 اوورز میں ملتان سلطانز 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا پائی۔

قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے پر کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا تھا کہ بالنگ اچھی کرنی ہو گی، امید ہے اچھا کھیلیں گے اور ملتان کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے جبکہ کپتان ملتان سلطانز شان مسعود کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا کھیل دکھانا ہو گا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز آج سیمی فائنل یعنی فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے کھیل رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، لاہور قلندرز پاکستان اور ملتان سلطانز سپر لیگ فائیو میں آج اپنا نواں میچ کھیل رہی ہیں۔

لاہور قلندرز ٹیم میں کھیلنے والے گیارہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، سہیل اختر، کرس لین، محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویسا، سمت پٹیل، شاہین آفریدی، حارث رؤف، فرزان راجا اور دلبر حسین شامل ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم میں معین علی، ذیشان اشرف، شان مسعود، روحیل نذیر، اسد شفیق، روی بوپارا، خوشدل شاہ، عثمان قادر، بلاول بھٹی، علی شفیق اور جنید خان کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قدامات کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں ہیلتھ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کے اسٹیڈیم آنے پر پابندی تھی۔

تازہ ترین