کوروناوائرس کے خطرہ کے باوجود فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا راؤنڈ جاری ہے۔
فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کے 30 ہزار میئر اور کونسلروں کےلئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، کوروناوائرس کے باعث ووٹروں کی شرح دوپہر 12 بجے تک 18 عشاریہ 23 فیصد رہی۔
جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق 2014 کے بلدیاتی انتخابات میں یہ شرح 23 فیصد سے زیادہ تھی۔
انتخابات کا دوسرا راؤنڈ 22 مارچ کو ہو گا، کوروناوائرس کے باعث پولنگ اسٹیشنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا گیا، اور اسے پانی سے دھویا گیا، اسکے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئیں۔
داخلی اور خارجی راستوں پر ہاتھ کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کے لیے جراثیم کش کٹس رکھے گئے تھے۔