امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو پہلی بار نہیں دبایا جارہا ہے۔
مٹیاری میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہاکہ بڑے چینل کےمالک میرشکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب تک حکومت یہ نہیں بتاسکی کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹرانچیف کاجرم کیاہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ البتہ وزیراعظم عمران خان کےبیانات موجودہیں کہ اس ادارےاوراس شخص کوٹھیک کرناہے۔