• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کوروکنے میں عوام کا کردار اہم ترین ہوگا، ڈاکٹر عاصم اعجاز

پاکستان میں کورونا کوروکنے میں عوام کا کردار اہم ترین ہوگا، ڈاکٹر عاصم اعجاز


امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے میں عوام کا کردار سب سے اہم ہوگا ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم اعجاز نے کہاکہ عوام کو بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنانا ہوگی اور ملنا جلنا بہت محدود کرنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ لیول ون سے بڑھ کر لیول ٹو تک پہنچ گیا ہے ۔

امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہاکہ فی الحال کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح ایک فرد سے 1.5افراد تک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پھیلاو کی شرح یہی رہی تو صرف جون تک 20 کروڑ افراد وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔

تازہ ترین