مصنّفہ: شہناز پروین
صفحات: 160 ، قیمت: 500روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی۔
شہناز پروین کا تخلیقی سفر چار عشروں پر مشتمل ہے ۔زیرِتبصرہ کتاب میں شامل ان کے بیس افسانے اور چھے افسانچے زندگی کے مختلف المیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں،جب کہ مصنّفہ نے کرداروں کی نفسیات، عادات اور روز مرّہ زندگی کا بے حد سلیقے سے جائزہ لیا ہے۔ انھوں نے اپنے ماحول، رسم و رواج کے حوالے سے نہ صرف افسانے لکھے ، بلکہ دیارِ غیر، خصوصاً مغربی ثقافت اورآزادیٔ نسواں پر بھی قلم اُٹھایا۔
کتاب ہی میں شامل اُن کاایک افسانہ ’’ ایلس ونڈر لینڈ میں‘‘ مغرب کے مخلوط ماحول اور لامحدود آزادی کے شاخسانوں کی داستان سُناتا نظر آتا ہے کہ جہاں مذہب، تہذیب و ثقافت کے ضمن میں مکمل آزادی ہو، وہاںبھی اس قسم کے حالات جنم لے سکتے ہیں۔بہرکیف، مجموعی طور پر کتاب بہترین ہے۔