• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس اتور اہلِ خانہ کے ساتھ باربی کیو پارٹی کا اہتمام ہو جائے؟ تو دیر کس بات کی، لیجیے تراکیب ہماری جانب سے حاضر ہیں۔ بس آپ مارکیٹ سے درکار اشیاء منگوالیں اور اہلِ خانہ کی گھر ہی میں ٹیرس یا پھر لان میں بہترین تواضع کریں۔

چکن یوگرٹ بروسٹ

اجزاء:چکن (لیگ پیس) چھے عدد،نمک حسبِ منشاء،کالی مرچ (کُٹی ہوئی)حسبِ ذائقہ،لیموں کا رس ڈھائی کھانے کے چمچ،زِپ بیگ ایک عدد،دہی ایک کپ،لال مرچ(کُٹی ہوئی)ڈیڑھ کھانے کا چمچ،لہسن (پسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا چھلکا(کدّوکش کرلیں) ایک عدد،سبز مرچ(پِسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ اورہرا دھنیا (پِسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:ایک باؤل میںچکن لے کر، اُس پہ نمک،کالی مرچ اور لیموں کا رس لگا کر10منٹ کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، زپ بیگ میں دہی ،لال مر چ ،نمک اور لہسن کے ساتھ لیگ پیسز اور کدّوکش کیا ہوالیموں ڈا ل کر اچھی طرح مِکس کرلیں۔پندرہ سے بیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔پھرنکال کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 35سے40 منٹ کے لیے بیک کرلیں۔بعد ازاں،ڈش میں نکال کےرائتے، فنگر چپس اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

گارلک چکن تکّہ

اجزاء:چکن لیگ یا سینے کےپیسزچار عدد،لہسن(کُٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ،ثابت سفید زیرہ(بُھون کر کُوٹ لیں)ایک چائے کا چمچ،اجوائن(بُھنی ہوئی)ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ اور تیل ۔

ترکیب:ایک باؤل میں چکن کے پیسز ڈال کر ان پر کٹ لگا کے سفید زیرہ، اجوائن، نمک اور لیموں کا رَس چھڑک کر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں مکھن اور تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کریں اور پھرچکن پیسز بمع مسالاشامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔ذائقے دار گارلک چکن تکّے تیار ہیں۔

ہنی مسٹرڈ بار بی کیو چکن

اجزاء:چکن لیگ پیس بارہ عدد،ٹماٹو کیچپ آدھا کپ، اورنج جوس آدھا کپ،لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ،اوریگانو آئل ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ،سرکہ ایک چوتھائی کپ،شہد دوکھانے کے چمچ،لیموں کا چھلکا(کدّوکش کیا ہوا)ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،رائی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اور زیتون کا تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: چکن لیگ پیسز پر کانٹے کی مدد سے کٹ لگاکر ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک پیالے میں ٹماٹوکیچپ، اورنج جوس،لہسن پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، نمک، اوریگانو، کالی مرچ اور سرکہ اچھی طرح مِکس کریں اور چکن پر لگا کر تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔بعد ازاں، گرل پین کو چولھے پر گرم کرکے اس پرزیتون کا تیل لگا کے اس میں چکن پیسز رکھ دیں۔ پھر دونوں اطراف سے گرل کریں۔جب گرل ہو جائیں، تو بیکنگ ٹرے میں رکھ کے پہلے سے گرم اوون میں پندرہ سے بیس منٹ مزید پکنے کے لیے رکھ دیں۔اوون سے نکال کے سرونگ ڈش میں رکھیں اور اوپر گرم شہد، رائی دانہ اور کدّوکش کیا ہوا لیموں کا چِھڑک کر سَرو کریں۔

(سلمیٰ افتخار،جہلم)

تازہ ترین