• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے زیادہ کیسز سکھر سے رپورٹ ہوئے


پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سکھر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے سکھر پورے ملک کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔


تفتان سے آنے والے زائرین کو سکھر کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے قرنطینہ سینیٹر کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ روز 53 تک محدود تھی۔

پاکستان میں ایک ہی دن کے دوران کورونا وائرس کے 82 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے اکثر کو سکھر کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی 15 نئے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، ان تمام کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قرنطینہ سینیٹر میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین