• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علماء کونسل نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد مشترکہ فتویٰ جاری کردیا۔

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی کورونا متاثرہ افراد کی تعداد کے پیش نظر پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام حافظ طاہر اشرفی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد مشترکہ فتویٰ جاری کیا گیا ۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ  تمام سیاسی و مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کیا جائے۔

جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں اردو تقریر ختم کر کے عربی خطبات کومختصر کیا جائے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں نماز باجماعت فرش پر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

تازہ ترین