حکمران اتحاد میں شامل جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو بے قصور قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف نیب کیس پڑھ لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میر شکیل الرحمٰن سچے ثابت ہوں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن جلد رہا ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا تھا۔
اس گرفتاری کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم اب حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحاد میں شامل جماعت کی جانب سے بھی میر شکیل الرحمٰن کی حمایت میں بیان سامنے آگیا ہے۔