کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو ایک اجلاس میں سکھر لیبر کالونی کے ایک بلاک کو ایک بڑے اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جہاں مقیم زائرین کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس اسپتال میں ایک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہوگا جس میں دیگر تمام میڈیکل ، پیڈیاٹریشن ، پیرا میڈیکل اور مانیٹرنگ عملہ ہوگا۔