راولپنڈی(جنگ نیوز)کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سندھ ہائیکورٹ سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔انہوں نےکہاکہ کیوں عدالت میں اتناہجوم لگایاہواہے،کہاں ہےسیکیورٹی؟ان سب کوباہرنکالو۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ جس کا کیس کال ہوااس کو اندر آنے دیا جائے ،دیگرعدالتوں میں بھی غیر ضروری افراد کو داخل ہونے سے روک دیاگیا۔