• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت عالیہ کے افسروں سے الوداعی ملاقات

لاہور (وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے افسر وں سے الوداعی ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی موجود تھے. ملاقات کرنے والوں میں رجسٹرار اشترعباس، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر، سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار شبیر شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار محمد رفیق، ایڈیشنل رجسٹرار صائمہ مشتاق اور ایڈیشنل رجسٹرار محمد جمال سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے افسران و ملازمین نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا. ان کا کہنا تھا کہ افسران عدالت عالیہ لاہور کا اہم حصہ ہیں اور افسران و ملازمین کی شبانہ روز محنت کے بغیر معیاری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہے. نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے افسران سے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ اسی محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گی. لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ اس ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم سب مل کر عدالت عالیہ کی توقیر کو برقرار رکھتے ہوئے جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے. اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے افسران نے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کو گلدستہ بھی پیش کیا.بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ سبزہ زار میں جشنِ بہاراں کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
تازہ ترین