• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سینی ٹائزر اور ماسک کی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے باعث مارکیٹ میں سینی ٹائزر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافے اور عدم دستیابی پر شہری پریشان ہیں۔

شہری سینی ٹائزر سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں مگر ان کو ناکام لوٹنا پڑرہا ہے۔

صدر فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے پی ڈاکٹر مقبول کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پھیلتے ہی ذخیرہ اندوز مافیا نے ماسک کو مارکیٹ سے غائب کردیا جبکہ ماسک کی قیمت میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سینی ٹائزر اور ماسک کی قلت کا حکومت نوٹس لے اور کم قیمت پر اس کی دستیابی کو ممکن بنانے کے اقدامات کرے تاکہ کورونا جیسے مہلک مرض کا تدارک کیا جاسکے۔

تازہ ترین