کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی ۔ حلیم عادل شیخ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، مجھ پر بے بنیاد اور من گھرت الزامات عائد کیے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔