• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں: حماس

حماس رہنما عزت الرشیق—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
حماس رہنما عزت الرشیق—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سینئر حماس رہنما عزت الرشیق نے کہا کہ جنگ بندی مزاکرات کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے اہم رہنما عزت الرشیق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا اندازہ غلط ہے۔

عزت الرشیق نے بتایا کہ حماس نے مذاکرات میں کافی لچک دکھائی اور ہم اب بھی غزہ کے لیے ایک جامع معاہدے پر پہنچنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ حماس دراصل معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید