ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشاء کپ کی تاریخ اور مقام سے متعلق بتا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ یو اے ای میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ایشیاء کپ کھیلا جائے گا، تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مجھے ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشاء کپ سے متعلق تمام معاملات حل ہوگئے، جس کا تفصیلی شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔
ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ شریک ہوں گی۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، 4 ٹیمیں سپر فور مرحلہ کھیلیں گی۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو بار مد مقابل آئیں گی، فائنل میں پہنچنے پر پاکستان بھارت کا تیسری بار بھی ٹاکرا ممکن ہے۔