• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ نہ ملنے پر غزہ میں 40 ہزار بچوں کی اموات کا خدشہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ حکومتی میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ میں دودھ نہ ملنے کے سبب کچھ ہی دنوں 40 ہزار بچوں کی اموات کا خدشہ ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں بچوں کے دودھ اور غذائی سپلیمنٹس مکمل طور پر ناپید ہوچکے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں ہمیں جان بوجھ کر ایک قتل عام کا سامنا ہے جو اسرائیل ان بچوں کے خلاف کر رہا ہے، بچوں کی مائیں ان کو دودھ پلانے کے بجائے پانی پلانے پر مجبور ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید