لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ہر سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے، کرونا کے ٹیسٹ مہنگے ہونے کی شکایات کا نوٹس لیا جائے،پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے ۔مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنے کے کیساتھ ساتھ اللہ تعالٰی سے دعا بھی کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھے۔ پاکستان کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ کرونا وائرس حقیقت میں انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ادھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا سے ملک میں ہونے والی دو ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔