• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو ہنگاموں کا شہر نہ بنائیں، چیف جسٹس، ڈی چوک سے گیٹ ہٹانے کا حکم

اسلام آباد کو ہنگاموں کا شہر نہ بنائیں، چیف جسٹس


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے سی ڈی اے حکام کی جانب سے ایک نجی پارٹی کیساتھ گٹھ جوڑ کرکے عوامی استعمال کے ایک پلاٹ کی غیر قانونی طور پرحیثیت تبدیل کرنے کے بعد الاٹ کرنے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوڈی چوک سے پارلیمنٹ ہائوس کو جانے والے راستے پر لگے دیو ہیکل آہنی گیٹ کو ہٹانے کا حکم جاری کیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ گیٹ ہٹایا جائے، پارلیمنٹ دور سے نظر آنی چاہئے،سی ڈی اے کی کمرشل مارکیٹوں میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنے لگا ہے ، اسلام آباد کووفاقی دارالحکومت ہی رہنے دیں، ہنگاموں کا شہر نہ بنائیں ، اگر تجاوزات ختم کرنی ہیں؟ تو سب کی کرنی ہیں، ورنہ بالکل ہی نہیں کرنی۔

تازہ ترین