• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے حفاظت، لاہور کی شاہراہوں پر کلورین اسپرے


لاہور میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کی اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے کیا ہے۔

لاہور کے جن علاقوں میں ریگل چوک، شادمان مارکیٹ، مال روڈ، بیڈن روڈ اور دیگر شاہراہوں پر اسپرے کیا گیا۔

کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کلورین کے اسپرے کا مقصد مارکیٹ اور شاہراہوں کو جراثیم سے پاک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ماہرہ نے قرنطینہ میں بہتر محسوس کرنے کا حل بتا دیا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور بھر کی اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید