• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ نے کورونا سے بچاؤ کے 7 طریقے بتادیئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے 7 طریقے شیئر کردیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتائی گئیں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صورتحال یہ ہے کہ اب کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مکمل آگاہی اور احتیاط کرکے ہی ہم اس وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔

ماہرہ نے مزید لکھا کہ اگر ہم سمجھداری سے اپنا کردار ادا کریں تو انشاءاللہ جلد ہی یہ وائرس ختم ہوجائے گا۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئیں احتیاطی تدابیر یہ ہیں ۔

1: اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ دھوئیں

2: آنکھوں ، ناک اور چہرے کے مختلف اعضاء کو چُھونے سے گریز کریں ۔

3:کھانستے وقت آس پاس کا خیال کریں اور رومال یا ٹشو کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

4: لوگوں کے بڑے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور نزلہ زکام کا شکار افراد سے دور رہیں ۔

5: طبعیت میں خرابی کی صورت میں گھر میں رہنے کو ترجیح دیں۔

6: اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

7: باخبر زرائع کی معلومات پر یقین کریں ۔

ماہرہ کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ ان تمام معلومات کی ترسیل کے لیے ٹی وی جیسے میڈیم کا استعمال کریں کیونکہ پاکستان میں ٹوئٹر تک کم لوگوں کی رسائی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایسا ہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تازہ ترین