• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کو فوری بحال کیاجائے ، مریم اورنگزیب

پی ایم ڈی سی کو فوری بحال کیاجائے ، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعبہ صحت ریگولیٹ کرنے والا ادارہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فوری بحال کیاجائے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا سے نمٹا جاسکتا ہے لیکن حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، بیانات کے بجائے اقدامات پر توجہ دے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی پر عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود اب تک کچھ نہیں ہوا، ڈاکٹرز، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے ضروری سامان فی الفور مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی 24 مارچ سے ہڑتال کورونا کی ہنگامی صورتحال میں تباہ کن ثابت ہوگی، ڈاکٹرز کے تمام خدشات، تحفظات اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے اور فوری عمل کیاجائے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈز اور الگ علاج گاہ کے قیام کی تجاویز پر سنجیدگی سے عمل درآمد درکار ہے، وفاقی دارالحکومت کے چار اسپتالوں میں مناسب انتظامات نہیں تو دیگر صوبوں کی حالت تصور کی جاسکتی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، اس وقت اولین ترجیح اور اولین ہدف قوم کی صحت کا تحفظ ہے۔

تازہ ترین