• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان سے 1270افراد ملتان، 433 ڈی آئی خان پہنچ گئے

تفتان سے 1270افراد ملتان، 433 ڈی آئی خان پہنچ گئے


تفتان سے زائرین کی مختلف صوبوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، 1270 افراد پر مشتمل قافلہ ملتان پہنچ گیا جبکہ 433 زائرین کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا گیا ہے۔

دوسری طرف ایران میں سے مزید 142 مسافر تفتان پہنچے ہیں جس کے بعد وہاں موجود قرنطینہ میں مسافروں کی تعداد 600 سے زائد ہوچکی ہے۔

پاک افغان بارڈر باب دوستی آج 19 ویں روز بھی بند ہے، بارڈر کو آج کسی بھی وقت تجارتی سرگرمیوں کے لئےکھولا جاسکتا ہے۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام افراد کو الگ الگ کمروں میں سہولت کے ساتھ رکھا جائے گا تمام افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس شخص میں بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں گی اس کا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان غازی یونیورسٹی کے کیمپس میں موجود 400 افراد کے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھیج دئیے گئے ہیں، جن میں سے 100 افراد کی رپورٹس آگئی ہیں، اب تک 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر اعظم یونیورسٹی کو بھی قرنطینہ بنایا گیا ہے، جہاں ان افراد کو رکھا جارہا ہے جن کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

لاڑکانہ میں گزشتہ شب 84 افراد کوقرنطینہ مرکز میں داخل کیاگیا ،ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق ان افرادکے سیمپل ٹیسٹ کے لئے روانہ کردئیے گئے۔

سکھر لیبرکالونی کے قرنطینہ میں 1050 افراد موجود ہیں،200 سے زائد افراد کے نمونے لیے گئے ہیں، مزید ٹیسٹ کے نمونے لےکر آج کراچی بھجوائے جائیں گے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر باب دوستی آج 19 ویں روز بھی بند ہے، امکان ہے کہ پاک افغان بارڈر آج سے کسی بھی وقت تجارتی سرگرمیوں کے کھول دیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر زکاء درانی کے مطابق قرنطینہ مرکز کےآپریشنل ہونے پر دوطرفہ آمدورفت بھی بحال کی جائے گی۔

تفتان سے 433 زائرین کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گیاہے، جنہیں گومل میڈیکل کالج قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کےساتھ 201 زائرین کا گلگت بلتستان سے ہے۔

گلگت بلتستان میں تین ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، مذہبی تقاریب سمیت دیگر اجتماعی سرگرمیوں پر تین ہفتوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رحیم یار خان، راجن پور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سندھ پنجاب سرحد سے آمدورفت تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد شہر میں مارکیٹس، بازار، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت کے اوقات میں مسافروں کا بدستور رش نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین