• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ دعا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک باحجاب تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے حجاب سے متعلق قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا ہے۔دعا ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم، یا ﷲ مدد! یہ کرنے کے لیے بے حد ہمت چاہیے’۔عمائمہ ملک نے دعا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ﷲ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا کرے، حجاب مبارک دعا ملک’۔یاد رہے کہ فیروز کے بعد ان کی بہن دعا ملک اور عمائمہ ملک نے بھی مرحلہ وار شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین