• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا،7کان کن جاں بحق،3زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کان میں گیس بھر نے کے باعث دھماکے سے سات کان کن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، دو کی حالت تشویشناک‘جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مچ سے تھا‘ زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان شفقت فیاض نےبتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری کی مقامی کوئلہ کان میں دس کانکن کام میں مصروف تھے کہ اچانک میتھین گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوگیاجس کے نتیجے میں سات کان کن جھلس جانے سے جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ۔
تازہ ترین