سکھر کی لیبرکالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تمام مسافروں کی اسکریننگ کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق 815 مسافروں کے بلڈ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوائے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی ہدایات کے مطابق سکھر شہر میں تمام مارکٹیں بند ہیں اور ٹریفک معمول سےانتہائی کم ہے۔
ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ہوٹلوں پر کسی کو کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے، لوگوں کو کھانا پارسل لے جانے کی اجازت ہے۔