جنگ اورجیونیوز کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے ملتان اور جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ملتان میں جنگ جیو بلڈنگ کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں، تاجروں اور پی ایف یو جے کے اراکین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس کے مالک کو گرفتار کرنے کا مطلب میڈیا کو کنٹرول کرنا ہے، جبکہ حکومت نے اشتہارات بند کرکے سیکڑوں کارکنوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں۔
جیکب آباد پریس کلب کے سامنے یونین آف جرنلسٹ کے صدر پرویز ابڑو کی قیادت میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔