• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، قرنطینہ میں داخلے پر پابندی کیخلاف رضاکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر، قرنطینہ میں داخلے پر پابندی کیخلاف رضاکاروں کا احتجاجی مظاہرہ


سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کیخلاف رضا کاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

رضا کاروں کے احتجاج پر قرنطینہ سینٹر کے اندر موجود مسافروں نے بھی احتجاج کرنا شروع کردیا، صورتحال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کئے اور احتجاج ختم کرایا۔ 

تفصیلات کےمطابق حکومت سندھ کی جانب سے ایران سے آنیوالے زائرین کو آبزرویشن میں رکھنے کے لئے سکھر کے علاقے لیبر کالونی میں قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا ، جہاں 1050سے زائد زائرین موجود ہیں، مختلف تنظیموں کے رضا کار ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ 

تاہم رضا کاروں کے زائرین سے میل جول بڑھنے اور ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر انتظامیہ نے رضا کاروں کے قرنطینہ سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی جس کیخلاف رضا کاروں نے سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔

رضا کاروں کو سینٹر میں نہ آنے دینے پر قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین نے بھی احتجاج کرنا شروع کردیا۔ 

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ بھی قرنطینہ سینٹر پہنچ گئے، جنہوں نے رضا کاروں سے مذاکرات کئے اور احتجاج ختم کرایا۔

تازہ ترین