لاہور( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھا ہے حکومت کی نااہلیوں کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کے وسیع تر مفادات میں غیرمشروط تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کوروناسے نجاتاس و قت اولین ترجیح ہونی چاہیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور پوری قوم کو متحد کرنے اور اس آفت سے نجات دلانے کے لئے اقدامکرے ، حکومت کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔