راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بینک کے لیڈیز واش روم میں موبائل فون رکھ کر خواتین سٹاف کی ویڈیوبنانے والے سی ایس اوکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کو (ص) نے بتایا کہ ایک بینک کی اڈیالہ روڈ برانچ میں گذشتہ آٹھ ماہ سے کام کر رہی تھی۔ دوران ڈیوٹی بینک کے لیڈیز واش روم میں گئی تو وہاں طاق میں ایک موبائل فون پڑا تھا جو میں نے اٹھا لیا، دیکھا تو وہ ویڈیو ریکارڈنگ پر لگا ہوا تھا۔میں نے وہ موبائل فون لاکربینک منیجر تہمینہ الیاس کو دکھایا، پتہ چلا کہ وہ موبائل اسی برانچ میں کام کرنے والے سی ایس او محمد عمار شاہ کا ہے جو اس نے ویڈیو بنانے کیلئے وہاں رکھا تھا۔بینک منیجر نے اس بارے میں ریجنل آفس میں رپورٹ دی جہاں عمار شاہ نے اعترافی بیان قلمبند کروایا ۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ یہ کام پچھلے تین ماہ سے کر رہا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اب تک اس کے خلاف بینک انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔