وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ایران میں کورونا وائرس سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام نے جس بہادری سے اس وبا کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پابندیوں کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر متحرک ہیں۔