وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، تمام ریسٹورنٹ، فوڈ مراکز اور کیفے بند رہیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری جاری رہے گی، رات 8 بجے تک تمام دکانیں بند کر دی جائیں گی۔
تاہم فارمیسی، کلینکس، گروسری اسٹورز، بیکری اور پٹرول پمپ وغیرہ کھلے رہیں گے۔