• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آج رات 12بجے سے آزاد کشمیر میں3 ہفتوں کے لیےلاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے غیرضروری سفر کرنے، باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔

راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ ناگزیرحالات میں سفر کرنے کے لیےخصوصی پاس جاری کیے جائیں گے، کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو اجازت ہوگی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں، انتہائی ضروری ہو تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف محکمہ صحت، پولیس انتظامیہ اور اشیا خور و نوش کا سامان لیجانے کی اجازت ہوگی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحافی حضرات کو پاس جاری کیے جائیں گے اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں۔

تازہ ترین