• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر حکومت نے چین نہیں اٹلی کا ماڈل اپنایا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے چین کے بجائے اٹلی کا ماڈل اپنایا ہے۔

کورونا کی روک تھام کے حوالے سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت بروقت اقدام کرتی تو حالات اتنے گھمبیر نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کام اب کیے ہیں وہ 15دن پہلے کرنے والے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر بھی کان نہیں دھرے، کورونا پر نیشنل ایکشن پلان بناکر ملک کومحفوظ رکھا جاسکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں رضاکار قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر دیہاڑی داروں، ریڑھی اور رکشے والوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

تازہ ترین