• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسرت جمشید چیمہ کا 3 ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنی3 ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے-یوم پاکستان کے موقع پر ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم عہد کرتی ہے کہ مشکل گھڑی میں اپنے ساتھی پاکستانیوں کی بھرپور امداد کریں گے-انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن کی منظوری دی ہے جو 6اپریل تک جاری رہے گی-
تازہ ترین