• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: فوجی خدمات کیلئے نوجوانوں کے لازمی طبی معائنے کی حمایت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جرمنی میں دو تہائی شہریوں نے فوجی خدمات کے لیے جرمن مردوں کے لازمی طبی معائنے کے حکومتی منصوبے کی حمایت کر دی۔

سروے میں 62 فیصد افراد نے حمایت 31 فیصد نے مخالفت کی جبکہ باقی 7 فیصد نے رائے نہیں دی۔

جرمنی کے حکمران اتحاد نے گزشتہ ہفتے فوجی بھرتی کے قوانین میں تبدیلی پر اتفاق کیا ہے، اس منصوبے کے تحت فوجی خدمات کے لیے جرمن نوجوانوں کی اہلیت جانچنے کے لیے طبی معائنہ کرانا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں لازمی فوجی خدمات 2011 میں معطل کر دی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید