• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ ایئرپورٹ پرپھنسےپاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دوحہ ایئرپورٹ پر پھنسےچالیس پاکستانی مسافر ایک پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق دوحہ سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے جبکہ کسی مسافر میں کورونا وائرس کی علامت نہیں پائی گئیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دوحہ سے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص سے متعلق ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئےگئے ہیں۔

تازہ ترین