آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گرنے سے ایل این جی بھی بہت سستی ہوچکی ہے۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ درآمدی ایل این جی مقامی گیس سے سستی پڑ رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومتی ایل این جی پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرے اور ایل این جی کا استعمال بڑھا دے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ جب تک درآمدی ایل این جی سستی ہے تب تک مقامی گیس کی پیداوار بند کر دی جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ سستی ایل این جی کے استعمال سے حکومت کو گیس پر دی جانے والی سبسڈی بچے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر پر عائد ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے اور امدادی پیکج دیا جائے۔