• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس ایک سال کیلئے ملتوی کرنے پر اتفاق

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) اور جاپانی وزیراعظم کوروناوائرس کے سبب ٹوکیو اولمپکس ایک سال کیلئے ملتوی کرنے پر رضامند ہوگئے۔

جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر کے ساتھ کانفرنس کال کی۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی او سی کے صدر کو ٹوکیو اولمپکس ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی، آئی او سی کے صدر نے ٹوکیو اولمپکس ایک سال ملتوی کرنے کی تجویز سے سو فیصد اتفاق کیا۔

اس سے قبل امریکی اولمپک آرگنائزرز نے بھی کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر ڈک پاؤنڈ نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے موخر کیے جانے کا امکان ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس کا فیڈ بیک بھی یہی ہے کہ گیمز ملتوی کر دیے جائیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر ڈک پاؤنڈ کے مطابق ممکنہ طور پر اولمپک گیمز ایک سال کے لیےموخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین