• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یوکرین کی صدور کی ملاقات کرواسکتا ہوں: ٹرمپ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بند کروانے کے لیے روس اور یوکرین کے سربراہان کی ملاقات کرواسکتا ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے یوکرین اور روس کے صدور کی ملاقات کروا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد سربراہی اجلاس کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا اب وہ روسی اور یوکرینی ہم منصبوں سے ملاقات کے بعد سہ فریقی اجلاس کریں گے۔

یوکرینی ہم منصب اور بڑے یورپی لیڈرز سے ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کہا کہ 4 سال سے جاری اس کے حوالے سے یہ اچھا آغاز ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید