کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اب امریکہ کس کی طرف ہے؟ اور کیا اب امریکہ روس کے ساتھ کھڑا ہوجائے گا۔ان معاملات پر بھارت کی بھی نظریں ہیں چونکہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے پر پچاس فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور امریکہ دھمکی دے چکا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف اور پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ روسی صدر اور ٹرمپ کی غیر معمولی ملاقات کے بعد پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ایک اور غیر معمولی ملاقات رہی ہے ۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ زیلنسکی اگر چاہیں تو روس کے ساتھ جنگ کو فوری طور پر ختم کرسکتے ہیں یا پھر جاری رکھ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ یوکرین کو کچھ علاقہ روس کے حوالے کرنے پر آمادہ ہونا ہوگا ورنہ جتنی دیر یہ جنگ چلے گی وہ زمین کھوتے چلے جائیں گے ۔ سوال یہ ہے کہ اب امریکہ کس کی طرف ہے؟ اور کیا اب امریکہ روس کے ساتھ کھڑا ہوجائے گا۔ان معاملات پر بھارت کی بھی نظریں ہیں چونکہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے پر پچاس فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور امریکہ دھمکی دے چکا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف اور پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی اور روسی صدر کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے بھارتی وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الاسکا پر ٹرمپ سے حالیہ ملاقات کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرنے اور فون کال پر انے پر دوست پیوٹن کا شکریہ ادا کرتا ہوں بھارت ہمیشہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کا حامی رہا ہے آنے والے دنوں میں مزید رابطے جاری رہنے کا منتظر ہوں روسی حکومت نے بھی اس گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے اپنے تجزیئے میں مزید کہا کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید اسپیلز کا خطرہ موجود ہے ۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ خان کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 670 لوگ جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں اور مون سون کے مزید دو خطرناک اسپیلز سے خبردار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آرہی ہے مگر ذرائع سے رپورٹ ہو رہی ہے الجزیرہ کے مطابق ایک باخبر ذریعہ نے انہیں بتایا ہے کہ حماس نے ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے ۔