• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی کردیئے گئے


انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کا باضابطہ بیان جاری کردیا۔

آئی او سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو آگے بڑھا دیا جائے۔

آئی او سی کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو 2021 کے موسم گرما تک کروایا جاسکتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس کو موخر کرنےکا فیصلہ ایتھلیٹس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، مقابلوں کے انعقاد تک اولمپکس کی مشعل جاپان میں ہی رہےگی۔

قبل ازیں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) اور جاپانی وزیراعظم نے  کورونا وائرس کے سبب ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر کے ساتھ کانفرنس کال کی۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی او سی کے صدر کو ٹوکیو اولمپکس ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی، آئی او سی کے صدر نے ٹوکیو اولمپکس ایک سال ملتوی کرنے کی تجویز سے سو فیصد اتفاق کیا۔

اس سے پہلے امریکی اولمپک آرگنائزرز نے بھی کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین