• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ منفی،قرنطینہ کے14دن مکمل کرینگے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمارا (میرا اور عدنان صدیقی ) کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پھر بھی ہم قرنطینہ کے 14 دن مکمل کریں گے اور اس کے بعد بھی ضروری حفاظتی احتیاط برتیں گے۔اداکار نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محفوظ رہو، گھر میں رہو۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید، حرا مانی اور عدنان صدیقی گزشتہ ہفتے امریکا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان آئےجس کے بعد ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔
تازہ ترین