سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ شام کے وقت سکھر کے مختلف علاقوں کو اچانک سیاہ بادلوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا، مختلف علاقوں نیو بس ٹرمینل، ڈریہا اور شکارپور روڈ ودیگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔ جس کے باعث دن بھر کی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔