• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کورونا وائرس کا مقابلہ جوانمردی سے کررہی ہے ،پروفیسر آصف اختر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک ) ہیلپرز سکول کالج کے پرنسپل اور ہیلپرز لٹریری سوسائٹی کے صدر پروفیسر آصف اختر نے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں ایمانداری اتھاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے پھیلاؤ کے سبب احتجاطی تدابیر اختیار کی گئیں تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی حکم پر من عن عملدرآمد کیا جارہا ہے چونکہ یہ زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش و خروش سے مناتے ہیں لہٰذا کروناوائس کے سبب یہ دن سادگی کے ساتھ منانے کی ضرورت تھی اس لئے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ ایسے موقعے پر گھروں پر رہنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اس وائرس کا جواں مردی سے مقابلہ کریں انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کرتے ہوئے گھروں کو ہی ٹھہرنے کو ترجیح دیں اور گھرپر ہی کتاب اور قلم سے رشتہ قائم رکھیں ۔
تازہ ترین