• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت افراتفری پر قابو پانے کی ضرورت ہے، نوبل انعام یافتہ پروفیسر

اس وقت افراتفری پر قابو پانے کی ضرورت ہے، نوبل انعام یافتہ پروفیسر



امریکی نوبل انعام یافتہ پروفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں عالمی وبائی مرض کورونا سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلد آئے گا۔

کیمسٹری میں نوبل انعام یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت پھیلی افراتفری پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈلز ان باتوں اور پیش گوئیوں کو سپورٹ نہیں کرتے، جن میں کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس مہینوں یا سالوں تک پھیلا رہ سکتا ہے۔

امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق اعداد و شمار بہت بتائے جارہے ہیں لیکن اس کی گروتھ میں کمی کی واضح علامات ہیں، وہ ہر مقام پر ریکوری کی علامات دیکھ رہے ہیں۔

مائیکل لیوٹ نے چین کےبارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ وہ فروری کے وسط میں اس صورتحال سے نکل آئےگا۔

تازہ ترین