• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہاتھی نے 20 افراد کو ہلاک کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں یکم سے 9 جنوری کے درمیان ہوئیں تاہم اب تک ہاتھی کو قابو نہیں کیا جاسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے جس سے اسے ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اس کا یہ رویہ 15سے 20 روز میں ختم ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید