• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: امن کمیٹی ممبران پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

فوٹو بشکریہ جیو نیوز
فوٹو بشکریہ جیو نیوز

بنوں کے علاقے ہوید میں امن کمیٹی ممبران پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید