• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خدشات کا شکار ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے تاحال ملتوی شدہ اجلاس کے بارے میں اراکین کو آگاہ نہیں کیا۔

ایشیاء کپ کے وینیو کا فیصلہ کرنے کے لیے اے سی سی کا اہم اجلاس مارچ کے اوائل میں دبئی میں شیڈول تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اے سی سی کا بھی اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کر لیے جائیں گے۔

آئی سی سی تو اپنے فیصلوں کے لیے ٹیلی کانفرنس کر رہی ہے لیکن اے سی سی کے اجلاس کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اس حوالے سے اے سی سی نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ نہ اے سی سی نے اپنے اراکین سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میڈیا کے پوچھنے کے باوجود انہیں بتایا ہے۔

ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے لیکن بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کی وجہ سے وینیو کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کے لیے دبئی اور ڈھاکا کو امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے انعقاد کو موجودہ صورتحال میں خطرہ کا ہے۔

تازہ ترین